دارارقم کا نصاب
نصاب
دار ارقم کا نصاب اپنی مثال آپ ہے۔ یہ نصاب اسلامی تناظر میں جدید تعلیم اور دور حاضر کی تمام ضروریات کو سامنے رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔ اپنے طلبہ کو اچھا مسلمان ایک بہترین طالب علم اور ایک مخلص پاکستانی بنانا ہمارا مشن ہے۔
پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے شاندار تعلیمی نتائج کے گواہ ہیں۔ دارارقم مہد مادر کا کام سرانجام دے رہا ہے۔ نرسری کلاسز سے ہی بچوں کو اسلام سے محبت کا درس دیا جاتا ہے روز مرہ کی دعائیں کھانے پینے کے آداب اور دیگر معاشرتی اداب سکھا کر ترین کے ساتھ ساتھ تربیت کا فریضہ بھی سر انجام دیا جاتا ہے۔ دارارقم سکولز کی تمام برانچز میں ذریعہ تعلیم انگلش میڈیم ہے۔ دارارقم کا نظام تعلیم اپنی نوعیت کا منفرد نظام ہے جہاں دنیا کے ترقی یافتہ عصری علوم پر دسترس کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی روشناس کروایا جاتا ہے۔


