دارارقم سکولز چنیوٹ (حفاظ میٹ اپ)
22 فروری بروز جمعرات دارِارقم بوائز ہائی سکول فیصل آباد روڈ چنیوٹ سے حفظِ قران مجید کی سعادت حاصل کرنے والے حفاظ کے اعزاز میں شریف فیملی ریسٹورنٹ جھنگ روڈ چنیوٹ میں ایک ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس میں سکول کے آغاز سے اب تک کے تمام حفاظ کو مدعو کیا گیاتھا۔ کچھ سینئر حفاظ مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم کے سلسلے ہونے اور شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے عشائیہ میں شریک نہیں ہو سکے۔
اس موقع پر سکول ڈائریکٹر محترم اعجاز احمد صاحب نے بچوں سے کہا کہ زندگی میں کامیابی کیلئے والدین اور اساتذہ کی دعائیں لینا بہت ضروری ہے۔ اساتذہ کو گاہے بگاہے ملنے سے آپ ان کو یاد بھی رہتے ہیں اور ان سے دعائیں بھی لیتے ہیں۔ اس طرح قرآن کو یاد رکھنے کیلئے اس کو دہرانا اور رمضان المبارک کی نماز تراویح میں سنانا بہت ضروری ہے۔
حفظ کلاس کے استاد قاری عمیر صفدر صاحب نے حفاظ سے کہا کہ جس جگہ اور جس شخص سے کسی مسلمان کو ایمان جیسی نعمت ملی ہو اس کی قدر کرنا بہت ضروری ہے۔ حفاظ کو حضرت زید رضی اللہ تعالی عنہ کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ انہوں ے اپنے والد کے ساتھ جا کر آزادی کی زندگی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو ترجیح دی تھی کیونکہ وہاں سے سے انہیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی تھی۔
اسی طرح قرآن مجید کا حفظ ایک مسلمان کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے تو اساتذہ کے ساتھ مضبوط تعلق رکھنے اور ان سے دعائیں لینے سے ہی ہم زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔اس موقع پرتمام حفاظ نے نماز تراویح میں قرآن مجید سنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



