دارِارقم سکول پریمئیر کیمپس
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہم لک الحمد کما ینبغی لجلال وجہک و عظیم سلطانک
الحمدللہ! نئے تعلیمی سال میں دارِارقم گرلز ہائی سکول چنیوٹ کی طالبات اب ایک بہترین، خوبصورت اور بامقصد عمارت میں تعلیم حاصل کریں گی۔ یہ ان شاءاللہ ہماری بیٹیوں کے روشن مستقبل کی ایک مضبوط بنیاد بنے گی۔
اس جدید تعلیمی ماحول کو اعلیٰ اخلاقی اقدار، معیاری تعلیم اور اسلامی تربیت کے ساتھ جوڑتے ہوئے اپنی طالبات کی ہمہ جہت شخصیت سازی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہمارا مقصد صرف نصابی کامیابی نہیں بلکہ ایسی باکردار، بااعتماد اور باصلاحیت بیٹیاں تیار کرنا ہے جو دین و دنیا میں نمایاں مقام حاصل کریں۔
ہم اس عظیم نعمت پر اللہ تعالیٰ کا دل کی گہرائیوں سے شکر ادا کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ یہ ادارہ علم، کردار اور کامیابیوں کا مرکز بنے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس امانت کو اخلاص اور بہترین معیار کے ساتھ نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
۔


