درود شریف ۔ بنت اختر

* ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی یا ایھالذین امنو صلو علیہ وسلم تسلیما °*
ترجمہ : بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ۔اے ایمان والو! تم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا کرو ۔

درود پاک پڑھنے کی بہت زیادہ فضیلت اور اجر و ثواب ہے ۔
*بحوالہ احادیث:
*قیامت کے روز وہ شخص میرے زیادہ قریب ہوگا جس نے مجھ پر کثرت سے درود پڑھا ہوگا ۔”

*جس نے ایک دن مجھ پر ایک ہزار مرتبہ درود پڑھا وہ مرے گا نہیں جب تک وہ جنت میں اپنی آخری ارام گاہ کو نہ دیکھ لے ۔”

* حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ* سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا! کہ مجھ پر روشن دن اور روشن رات میں کثرت سے درود پڑھا کرو اس لیے کہ مجھ پر تمہارا درود پیش ہوتا ہے تو میں تمہارے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہوں ۔”

درود ابراہیمی پڑھنے والوں کا انعام
“درود ابراہیمی پڑھنا ساری نفلی عبادتوں سے افضل ہے “۔
“درود ابراہیمی پڑھنے والے کے گناہ تین دن تک فرشتے نہیں لکھتے “۔
“درود کی کثرت کرنے والے کو قبر میں نہ مٹی کھائے گی نہ کیڑے” ۔

* ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ ایک دن سحری کے وقت کچھ سی رہی تھی کہ سوئی کھو گئی اچانک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ کے نور سے ہر چیز روشن ہو گئی اور وہ سوئی مل گئی وہ فرمانے لگی کہ اللہ کے رسول آپ کا چہرہ کس قدر روشن ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم*نے فرمایا ! ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو قیامت کے دن مجھے نہیں دیکھ سکے گا عرض کی یا رسول اللہ وہ کون ہوگا؟ فرمایا وہ بخیل ہوگا۔ عرض کی بخیل کون ہوگا ؟فرمایا بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے ۔

فضیلت درود
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! کہ جو بندہ مجھ پر ایک بار درود پڑھے اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ درود کم پڑھے یا زیادہ ۔
درود پاک پڑھنے والے کو عرش الہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائے گی قیامت کے روز ۔
اگر انسان اپنی سانسوں کے برابر بھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے تو بھی آپ کے احسانات کا حق ادا نہیں کر سکتا (امام ابن القیم )

درود پاک کی سب سے بڑی فضیلت اور خصوصیت یہ ہے کہ کثرت سے درود و سلام پڑھنے والے کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوتی ہے ۔*
دعا کی قبولیت کے لیے بھی درود شریف شرط ہے ۔
درود پاک پڑھنے سے نہ صرف دنیا کے فائدے حاصل ہوتے ہیں بلکہ آخرت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار بھی نصیب ہوگا۔ درود پاک پڑھنے والے پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔

درود پاک واحد ایک ایسی عبادت ہے جسے آپ دکھاوے کے لیے بھی پڑھیں تو بھی قبول ہو جاتی ہے ۔چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے ہر وقت درود پاک پڑھ سکتے ہیں لیکن ادب کا تقاضا یہ ہے کہ باوضو ہو کر درود کو پڑھا جائے ۔

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

تحریر بنت اختر دارارقم سکول چنیوٹ