سفر ۔ اقصیٰ بتول

سفر
سفر ایک ایسا لفظ ہے جس سے ہر شخص آشنا ہے۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے سفر کیا جاتا ہے۔ سفر کی مختلف اقسام ھیں سفر پیدل بھی کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی گاڑی کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے۔ سفر ہر شخص کی زندگی کا لازمی جزو ہے. ہر شخص اپنی زندگی میں عموما ہر طرح کا سفر کرتا ہے یہ سفر کسی بھی طرح کا ہو سکتا ہے ۔ اپنی روزی کمانے کے لیے اپنے گھر سے نکلنا۔ اور اپنے کمائی کے ذریعے تک پہنچنے کا سفر کرنا۔

ھر شخص اپنی زندگی میں اپنے بچپن سے موت تک کا سفر طے کر رہا ہے ۔ اپنی روزی کمانے کے لیے ایک شھر سے دوسرے شھر تک کا سفر ، ایک گلی سے دوسری گلی تک۔ ایک محلے سے دوسرے محلے تک کا سفر طے کرتا ہے ۔ سفر ہر شخص کے لیے ہر حال میں اہمیت رکھتا ہے – آپ نے فرمایا: “علم حاصل کرو چا ہے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے “۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہمیں علم حاصل کرنے کے لیے بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ تک سفر کرنا چاہیے۔

سفر گھر سے سے باہر بھی اورسفر گھر کے اندر بھی ہوتا ہے۔ گھر کے اندر سفر میں اپنے بیڈ سے باتھ روم تک کا سفر ہو سکتا ہے بیڈسے کچن تک کا سفر ہو سکتا ہے۔ کسی بھی معاملے میں کسی بھی حالت میں ہم سفر کر سکتے ہیں ۔ گھر سے باہر سفر دوسرے گھر تک سے لے دوسرے ملک تک کا ہو سکتا ہے۔ سب سے بہترین سفر پیدل چل کر کیا جاتا ہے جس میں جسمانی فون استعمال ہوتی ہے اور صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔

دوسری قسم کا سفر کسی بھی قسم کے ذرائع آمد ورفت کو استعمال کر کر کے کیا جاتا ہے ۔ جس میں کار، بس، رکشور، موٹر سائکل ، سائیل وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ سفر پر انسان کی زندگی کا لازمی جزو ہے اس کے کے بغیر انسان کی زندگی ناممکن ہے۔ انسان کسی بھی ایک جگہ پر محدود زندگی نہیں گزار سکتا ہے۔ اسے ہروقت کسی نہ کسی حالت میں سفر ضرور کرناپڑتا ہے۔ چاہے وہ کسی بھی قسم کا ہو گھر کے اندربھی ہو سکتا ہے اور گھر کے باہر بھی ہو سکتا ہے۔

سفر کو غلط اور صحیح دونوں طرح کے مقا صد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔صحیح مقصد میں اپنی روزی کمانے کے لیے ایک جگہ سے دوسری دوسری جگہ جاناھے
سفر کے غلط مقصد میں لوگوں کو اغواء کر کے دوسری جگہ جانا غلط اشیاایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا شامل ہے
اللہ ھمیں سفر کا صحیح استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔سفر کے دوران ھونے والے حادثات کی وجہ سے لوگ سفر کرنے سے ڈرتے بھی ھیں لیکن سفر کے بغیر زندگی ناممکن ہے ھمیں زندگی میں سفر کرتے رھنا چاھئے علم حاصل کرنے کےلئے بھی روزی کمانے کے لیے بھی دوسروں سے تعلقات بڑھانے کے لیے بھی سفر کرنا ضروری ھے۔

اقصیٰ بتول
دارارقم بوائز ہائی سکول فیصل آباد روڈ چنیوٹ