سالانہ سپورٹس فیسٹیول گرلز کیمپس
دارارقم گرلز ہائی سکول مندر روڈ چنیوٹ کا سالانہ سپورٹس فیسٹیول 8 نومبر 2023 کو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں منعقد ہوا ۔مہمان خصوصی جناب منور عباس صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چنیوٹ ) نے اس شاندار اور خوبصورت سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ جناب جمشید چیمہ صاحب صدر بھٹہ ایسوسی ایشن چنیوٹ بھی بطور گیسٹ آف آنر ان کے ہمراہ تھے۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر فلسطین کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کروائی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اپنی تقریر میں انھوں نے فیسٹول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دارارقم سکولز چنیوٹ کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بہترین آرٹ ورک کے ذریعے اس سپورٹس فیسٹیول کو مزید خوبصورت بنایا۔ بلاشبہ چنیوٹ کے کسی ادارے کا ایسا بہترین اور آرگنائزڈ پروگرام میں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا۔
سپورٹس فیسٹول میں ہونے والے پی ٹی شو کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ دارارقم سکولز کے اساتذہ نے طالبات کو بہت محنت سے تیار کیا ہے جس کیلئے وہ یقیناً شاباش کی مستحق ہیں۔
اس موقع پر گیسٹ آف آنر جناب جمشید چیمہ صاحب صدر بھٹہ ایسوسی ایشن نے بھی سپورٹس فیسٹول کی تعریف کی اور اس کو آرگنائز کرنے والے اساتذہ کیلئے 15 ہزار روپے کیش پرائز کا اعلان کیا۔
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جناب اسحاق تبسم صاحب نے بھی اس فیسٹول میں خصوصی شرکت کی اور پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
آخر میں سکول ڈائریکٹر اعجاز احمد صاحب نے تمام معزز مہمانان گرامی کی تشریف آوری اور سپورٹس فیسٹیول کو پسند کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دارارقم سکولز چنیوٹ کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے میں آپ کا دلی طور پر مشکور ہوں آپ نے ہمارے سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں تشریف لا کر ہماری بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کیلئے کیش انعام کا اعلان کیا۔ آپ جیسی علم دوست شخصیات کا بچوں کی صحت مند سرگرمیوں میں اس طرح ذاتی دلچسپی لینا اور آپ کا نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں موثر کردار ادا کرنا خوش آئند ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آپ ایک علمی ادارے کے پروگرام میں تشریف لائے، اس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


