دار ارقم سکول کی خصوصیات

کمپیوٹر ایجوکیشن
جدید علوم کو سمجھنے اور تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے کمپیوٹر کی تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہے۔ دارارقم سکول میں تمام کلاسز میں کمپیوٹر کی تعلیم لازمی ہے۔ دارارقم سکولز نیٹ ورک کے تمام سکولوں میں طلبہ طالبات کی سہولت کے لیے کمپیوٹرز لیب بنائی جاتی ہیں۔

سائنس لیب
سائنس عملی تجربات کے بغیر ادھورا علم ہے اس لیے کتابی علم کے تجربات کے لیے داراقم سکولز میں سائنسی ساز و سامان سے مزین سائنس لیبارٹری سکول کا حصہ ہے۔

لائبریری اور سٹوری ٹیلنگ

نصابی کتب کے علاوہ دیگر کتب کا مطالعہ بچوں کے اعتماد اور علم میں اضافہ کرتا ہے۔ کتاب دوستی قائم رکھنےکے لیے علمی، دینی اور ادبی کتب پر مشتمل لائبریری ہمارے سکولز کا خاصہ ہے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر تمام کلاسز میں سٹوری ٹیلنگ کا پیریڈ لازمی ہے جس میں مختلف اخلاقی اور سبق آموز کہانیوں کے ذریعے اخلاقی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سکالرشپ
سکولز میں بہترین تعلیمی کارکردگی پر طلبہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ماہانہ وظائف کا نظام موجود ہے۔سکول سے فارغ التحصیل طلبہ طالبات کے لیے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل اباد کیمپس میں سکالرشپ اور داخلہ ٹیسٹ پر خصوصی ترجیح دی جاتی ہے۔

امتحان کا مرکزی نظام
تعلیمی جائزہ کسی بھی تعلیمی نظام کا اہم عنصر ہے۔ دارارقم سکولز میں مرکزی نظام کے تحت سہ ماہی، ششماہی، نوماہی اور سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار ٹیسٹ سے بچوں کی تعلیمی ترقی کی پڑتال کی جاتی ہے۔ دار ارقم سکولز میں تمام کلاسز کے امتحان کے لیے سوالیہ پرچے مرکزی کنٹرولر امتحانات کی زیر نگرانی تیار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تمام اداروں کا معیار یکساں رہتا ہے۔

والدین سے رابطہ
استاد طالب علم اور والدین تینوں ایک ہی مثلث کے اضلاع ہیں۔ بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے والدین کو آگاہ رکھنے اور اساتذہ اور والدین کا مضبوط تعلق قائم کرنے کے لیے یوم والدین کا انعقاد ماہانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

مدرزٹریننگ/ کنونشن
سکولز میں پراثر والدین کے عنوان سے سلسلہ وار مدرز کنونشن کا انعقاد ہوتا ہے۔ جس میں بچوں کی تربیت میں ماؤں کے کردار کے حوالے سے خصوصی رہنمائی دی جاتی ہے۔

اساتذہ کی تربیت
معیار تعلیم کی بہتری کے لیے دارارقم سکولز اپنے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔ ماہرین تعلیم کی زیر نگرانی مختلف کورسز تشکیل دیے جاتے ہیں۔ ان کورسز میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سالانہ کھیلیں اور تعلیمی دورہ جات
دار ارقم سکولز کے زیر تمام ہر سال سپورٹس اور اتھلیٹکس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نجی اور سرکاری سطح  پر ہونے والی سپورٹس مقابلہ جات میں ہمارے بچے نمایاں نظر آتے ہیں۔ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے سالانہ یوتھ کنونشن کا بھی انعقاد کیا جاتاہے۔

بچوں کی سیر و تفریح کے لیے تعلیمی ٹورز کے انعقاد کو بھی لازمی سمجھا جاتا ہے دارارقم سکول مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے بچوں کی فکری و جسمانی تربیت کے ذریعے انہیں ایک اچھا مسلمان بہترین طالب علم اور ایک مخلص پاکستانی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

ادبی سرگرمیاں
ہمارے ادارے کا ترہ امتیاز ہیں پنجاب حکومت کے تحت ادبی مقابلہ جات ہوں یا ضلع کی سطح پر ریڈیو پر بچوں کا پروگرام ہو تلاوت نعت اور تقریر ہو یا مباحثہ ہو یا پنجابی ٹاکرا ملی نغمے ہوں یا ٹیبلوز، دار ارقم سکولز کے طلبہ ہر جگہ کامیابی کے جھنڈے گاڑتے نظر آتے ہیں۔

کردار سازی
ہماری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ دار ارقم سے تعلیم یافتہ ہر طالب علم جہاں دنیا کے عصری علوم پر دسترس رکھتا ہو وہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بہترین امتی بھی ہو جو فلاح مملکت اور اصلاح امت کے پیغمبرانہ مشن کا حامل ہو۔