دارارقم سکول چنیوٹ کے اساتذہ
اس پوسٹ میں ہم آپ کے ساتھ دارارقم سکول چنیوٹ میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے چند سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ کا تعارف کروائیں گے۔
الحمدللہ دارارقم سکولز میں باصلاحیت نوجوانوں نے اپنی زندگیاں طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے وقف کر رکھی ہیں ہم ان کے اچھے مستقبل کیلئے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو دنیا اور آخرت میں بہترین جزائے خیر عطا فرمائے ۔
( آمین )

عمران حیدر(مینجر سکولز)
میرا نام عمران حیدر ہے۔ میں کامرس گریجویٹ ہوں۔ میں نے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد 2002 سے 2012 تک لاہور کی مختلف کمپنیز میں اکاؤنٹس اینڈ فنانس کا تجربہ حاصل کیا۔ اس کے بعد 2013 سے دار ارقم سکولز چنیوٹ میں بطور مینجر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔ دار ارقم سکول گرلز کیمپس مندر روڈ، دار ارقم سکول بوائز کیمپس کرم آباد اور جونیئر کیمپس معظم شاہ، تینوں کیمپسز کے معاملات کو بطور مینیجر دیکھ رہا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں دار ارقم سکولز کا حصہ ہوں، جو بچوں کی دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کے لیے کوشاں ہے۔

حسن نواز (ریاضی ٹیچر )
میرا نام حسن نواز ہے اور میری قابلیت یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد سے ایم ایس سی ریاضی ہے اور میں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے ۔میں گذشتہ چار سال سے دار ارقم ہائی سکول چنیوٹ میں بطور ریاضی کے استاد پڑھا رہا ہوں۔

محمد شعیب طالب (کو آرڈینیٹر)
میرا نام محمد شعیب طالب ہے۔ میرے والد کا نام طالب حسین ہے۔ میری عمر 24 سال ہے۔ میں چنیوٹ میں رہتا ہوں۔ میں نے گورنمنٹ ہائی سکول چنیوٹ سے میٹرک، گورنمنٹ سے ایف ایس سی کیا ہے۔ اسلامیہ کالج چنیوٹ، جی سی یو ایف سے بی ایس کیمسٹری اور ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم فل کیمسٹری کر رہا ہوں۔میں ایماندار اور وقت کا پابند ہوں۔ مجھے کیمسٹری پڑھاناپسند ہے۔ ۔میں گذشتہ چار سال سے دار ارقم ہائی سکول چنیوٹ میں پڑھا رہا ہوں۔ میں طالب علموں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں۔

مولانا محمد عمیر صفدر (مدرس حفظ)
میرا نام حافظ محمد عمیر ھے میرے والدمحترم کانامنذر محمد ھے میں نے 1997میں حفظ مکمل کیا اور میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں ملک کی مشھورومعروف دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ لاہور سے درس نظامی کی سند فراغت حاصل کی2009 سے2017تک مدرسہ فیض العلوم العربیہ میں قرآن مجید کی تدریس کےساتھ ساتھ درس نظامی کی کتب کی تدریس کے عمل میں مصروف رھا 2018سےتاحال دارارقم سکول چنیوٹ میں شعبہ حفظ قرآن مجید کے ساتھ منسلک ھوں۔

مظفر اقبال (انگلش ٹیچر)
میرا نام مظفر اقبال ہے میرے والد صاحب کا نام محمد اسماعیل ہے مین پاکستان ائر فورس سے چیف وارنٹ افیسر کے عہدہ پر ریٹائرڈ ہوا اور پاکستان ائر فورس میں میرا پانچ سال پڑھانے کا تجربہ ہے میں نے ٹیچنگ ٹیکنیکس کے دو مختلف قسم کے کورسز بھی کیے ھیں اور این ای ڈی یو نیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بیچلر اف ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی ہے اور بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم۔اے انگلش کیا ۔ ابھی دارارقم سکول چنیوٹ میں کلاس نائن اور کلاس ٹین کو انگلش پڑھا رہا ہوں۔ اور سکول ڈسپلن کے معاملات دیکھتا بھی ہوں۔اللہ کے فضل و کرم سے ہمیشہ سچ بولتا ہوں اور نماز باقاعدگی سے ادا کرتا ہوں۔سکول کے بچوں کو سچ بولنے اور نماز پڑھنے کی تاکید کرتا ہوں۔میں اپنی کلاسز کو انتہائ شوق اور محنت سے پڑھاتا ہوں۔اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتا ہوں

محمد عمر ( بیالوجی ٹیچر)
میں محمد عمر ہوں اور حاجی لیاقت علی میرے والد ہیں۔ میری عمر 23 سال ہے اور میں نے اپنی تعلیم میں کامیابی کے ساتھ بی-ایس بائیو ٹیکنالوجی میں 3.88 CGPA حاصل کی ۔ میں نے ایف-ایس-سی (پری میڈیکل) میں 970/1100 اور میٹرک میں 1037/1100 نمبر حاصل کئے ہیں۔میری سائنس اور بیالوجی ٹیچر کے طور پر دارارقم سکول میں تعلیم دے رہا ہوں۔ یہ میرے لیے ایک بہترین تجربہ ہے جہاں میں طلباء کو علم اور فہم کے ساتھ پڑھاتا ہوں۔میرے اہم ترین خصوصیات میں محنتی اور مضمون نویسی شامل ہیں جو مجھ یہ یقین دیتی ہے کہ میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہوں گا۔میری زندگی میں تعلیم اور تربیت کو خصوصی اہمیت شامل ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میری محنت اور صداقت میرے مستقبل کو روشن کریں۔

محمد مختار (ایڈمن آفیسر)
میرا نام محمد مختار چوہان ہے۔ میں چنیوٹ سے تقریبا 16 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں رہتا ہوں۔ میں پاکستان آرمی سے ریٹائر ہوں۔ میرے پاس کمپیوٹر اور آفس ورک کا 20 سال کا تجربہ ہے جو کہ میں نے پاکستان آرمی کے مین آفسز سے حاصل کیا ہے۔میں نے 1998 میں آرمی سکول آف لاجسٹک مری سے ریکروٹ کلرک کورس کیا، اور 2009 میں 23 ڈویژن بیٹل سکول جہلم سے کمپیوٹر کلرک کورس کیا۔اس وقت میں دار ارقم بوائز ہائی سکول چنیوٹ میں ایڈمن آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔

محمد عرفان (اسلامیات /ترجمہ قرآن )
میرا نام محمد عرفان ہے۔میرے والد کا نام دین محمد ہے۔میں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے حفظ القرآن اور شہادت العالمیہ (درس نظامی) کی سند حاصل کی ہے۔ اور عصری تعلیم بی اے تک حاصل کی ہے۔ مجھے سچائی اور امانت داری کے ساتھ کام کرنا پسند ہے میرا پسندیدہ مضمون ترجمہ و تفسیر القرآن ہے۔ میں گذشتہ سات سال سے دار ارقم سکولز میں پڑھا رہا ہوں۔


